تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکسوں میں ریلیف ، تنخواہ کے چار سلیبس پر ٹیکس میں کمی

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے چار آمدنی سلیبز پر انکم ٹیکس کی شرح کم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنخواہ دار افراد پر عائد سرچارج بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہبازشریف کی حکومت سرکاری اور نجی تنخواہ دار طبقے کی مشکلات سے آگاہ ہے ۔ وزیر اعظم کی ہدیات پر مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہماری حکومت نے آمدنی کی چار سلیبس کے تنخواہ دار افراد کو ریلیف فراہم کر نے کافیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں جو تنخواہ دار سالانہ 22 سے 32 لاکھ آمدن پر ٹیکس کی شرح 23 سے کم کرکے 20 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ سالانہ 32 سے 41 لاکھ آمدن پر ٹیکس کی شرح 30 سے کم کرکے 25 فیصد کرنے کی تجویز ہے، سالانہ 41 سے 56 لاکھ آمدن پر ٹیکس کی شرح 35 سے کم کرکے 29 فیصد اور 56 سے 70 لاکھ سالانہ آمدن پر ٹیکس کی شرح 35 سے کم کرکے 32 فیصد کرنے کی تجویز شامل ہے ۔ وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر کے دور ان بتایا کہ تنخواہ پر عائد ٹیکس کی شرح میں کمی کے علاوہ ہم نے ایک اور اہم ریلیف قدم اٹھاتے ہوئے تنخواہ دار طبقے پر عائد سر چارج کو بھی ختم کر نے کا فیصلہ کیا ہے یہ ایک دیرینہ مطالبہ تھا اور حکومت کو بھی اس امر کا احساس تھا ۔انہوںنے کہاکہ پچھلے بجٹ میں ہم نے اس شرح کو دس فیصد سے نو فیصد کیا اور اب اس کو مکمل طورپر ختم کر نے کی تجویز ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed