چین کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی علاقوں میں اگلے 10 روز تک بارشوں کا ایک مسلسل سلسلہ جاری رہے گا، جس دوران بعض مقامات پر مجموعی بارش 400 ملی میٹر ( تقریبا 16 انچ) سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق بدھ سے اتوار تک بارشوں کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے اور زرعی زمینیں زیرِ آب آنے کا خطرہ ہے۔ زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صورتحال سے خاص طور پر چاول کی پیداوار متاثر ہو سکتی ہے، جو خطے کی غذائی ضروریات اور زرعی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے۔ حکام نے متعلقہ علاقوں میں الرٹ جاری کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ممکنہ نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔







