ایرانی فوج کا اسرائیل کے خلاف حملے روکنے کا اعلان

ایرانی فوج نے اسرائیل کے خلاف حملے روکنے کا اعلان کردیا۔ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف فوجی کارروائیاں ختم کر دیں، اسرائیل نے بیروت پر دوبارہ حملے کئے تو بھرپور جوابی کارروائی کریں گے۔دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان پیغامات کا تبادلہ بند نہیں ہوا،وزیردخلہ محسن نقوی کے دورے کا مقصد ثالثی سے متعلق امور میں مدد فراہم کرنا تھا۔ پاکستان ایران اور امریکا کے درماین اہم ثالث کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے۔قبل ازیں سوشل میڈیا پر ایک مختصر پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران اور اسرائیل فوری طور پر ایک دوسرے پر حملے روکیں۔ایک اور بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل اور ایران فوری جنگ بندی کے خواہاں ہیں، امن کے حوالے سے حتمی مذاکرات جاری ہیں، کوئی رکاوٹ نہ ڈالی گئی تو امن معاہدے کی طرف پیش رفت جاری رہے گی۔ حتمی معاہدے تک آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی پوری قوت سے جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed