بیوٹی پارلرز، سکن کلینک اور ہیلتھ کلب کے سامان پر ٹیکس کمی کا امکان

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بیوٹی پارلرز، سکن کلینک اور ہیلتھ کلب کے سامان اور مشینری پر ٹیکس کمی کا امکان ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق کسٹم کے نوٹیفیکیشن 1151 اور 1152 میں مزید 2 سے 5 فیصد کمی کا امکان ہے، بجٹ میں میک اپ کے امپورٹڈ سامان پر ڈیوٹی 44 سے کم کر کے 40 فیصد ہوسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق بیوٹی پارلر کے خام مال پر بھی ڈیوٹی 44 سے کم کر کے 40 فیصد ہو سکتی ہے، بیوٹی پارلر کیلئے امپورٹڈ سن بلاک اور سن اسکرین پر ڈیوٹی 44 سے کم کر کے 40 فیصد ہوسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق بیوٹی پارلر میں بالوں کی دیکھ بھال کے خام مال پر ڈیوٹی 44 سے کم کر کے 40 فیصد ہوسکتی ہے، مردانہ بیوٹی سیلون کیلئے شیونگ کریم، آفٹر شیو لوشن ڈیوٹی 40 فیصد سے کم کر کے 35 فیصد ہوسکتی ہے۔ایف بی آر ذرائع کا کہنا کہ بیوٹی پارلر کیلئے فیش واش، صابن و دیگر متعلقہ خام پر مال ڈیوٹی 40 سے کم کر کے 35 فیصد ہوسکتی ہے، جلد کی نگہداشت، چہرے کی پالش کیلئے کریم لوشن پر ڈیوٹی 40 سے کم کرکے 35 فیصد ہوسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed