سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ’ فی تولہ 4ہزار 600روپے مہنگا

سونے کی قیمت میں دوسرے دن بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 4400 روپے کا اضافہ ہوا تھا ، دو دن میں سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے تولہ اضافہ ہو گیا ہے۔ سونے کے فی تولہ نرخ میں 4 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 403 روپے ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 46 ڈالر اضافہ ہونے سے فی اونس سونا 4540 ڈالر کا ہوگیا ہے۔ ملک میں چاندی کی قیمت میں 94 روپے اضافہ ہونے سے فی تولہ قیمت 8153 روپے پر پہنچ گئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھا اور مقامی طلب میں اضافے کے باعث قیمتوں میں یہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری کے رجحان نے بھی سونے کی طلب میں اضافہ کیا ہے۔قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد زیورات کی مارکیٹ میں بھی صورتحال تبدیل ہو گئی ہے اور خریداروں کی دلچسپی میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں مزید اتار چڑھا متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed