شمالی وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی جس میں 4حملہ آور مارے گئے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے قریب سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر پر ہونے والے خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ذرائع نے اس حوالے بتایا کہ حملہ آور بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے چوکی کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، تاہم سکیورٹی فورسز پہلے سے ہائی الرٹ تھیں اور انہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا، جس کے دوران چار مبینہ حملہ آور مارے گئے۔مقامی ذرائع کے مطابق نظامیہ عیدک مارکیٹ سے آدھا کلومیٹر میرانشاہ کی جانب اسلم پیکٹ کے مقام پر خودکش حملے کی آواز اس قدر شدید تھی کہ دو کلو میٹر کے گردونواح میں گھروں کے دروازے کھل گئے جبکہ شیشے ٹوٹ گئے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے عوام کیلئے کسی قسم کی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی۔







