بجٹ میں کرپٹو کرنسی پر ٹیکس عائد کرنے کی تیاریاں

آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، جس میں سرکاری آمدنی بڑھانے کے لیے جہاں متعدد روایتی اشیا پر ٹیکس لگانے کی تجویز ہے، وہاں پہلی بار کرپٹو کرنسی کے لین دین پر ٹیکس عائد کرنے اور اسے دستاویزی بنانے پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے.ذرائع کے مطابق حکومت ایک ایسا ٹیکسیشن فریم ورک یا قانونی ڈھانچہ تیار کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر کام کر رہی ہے جس سے ڈیجیٹل کرنسی کے شعبے کو ریگولیٹ کیا جا سکے اور ملک میں محفوظ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو سکے.اس نئی پالیسی کے تحت کرپٹو کرنسی کے سودوں کی کل رقم، اس سے حاصل ہونے والے منافع اور صارفین کے ڈیجیٹل اثاثوں پر ٹیکس لگانے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔تاہم سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے بیرون ملک رکھے گئے کرپٹو اثاثوں کا سراغ لگانا اور انہیں واپس لانا حکومت کے لیے کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں ہے.معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرپٹو جیسے جدید اور پیچیدہ نظام پر ٹیکس لگانا اور اس کی نگرانی کرنا ایک مشکل کام ہوگا، لیکن اگر حکومت ایک جامع اور آسان پالیسی بنانے میں کامیاب ہو گئی تو اس سے قومی خزانے کو ایک بڑا مالی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed