پشاور سے کراچی تک نئی عوام ایکسپریس کا آغاز

پاکستان ریلویز نے پشاور سے کراچی تک نئی عوام ایکسپریس ٹرین سروس کا آغاز کر دیا۔سیکرٹری و چیئرمین ریلویز سید مظہر علی شاہ نے نئی ٹرین سروس کا افتتاح پشاور کینٹ ریلوے سٹیشن میں کیا۔جدید سہولیات سے لیس عوام ایکسپریس میں 8 ایئر کنڈیشنڈ بوگیاں، آرام دہ سیٹوں سمیت دیگر سہولیات موجود ہیں جس میں 1234 مسافر سفر کرسکیں گے۔اپ گریڈ کی گئی عوام ایکسپریس کی پہلی ٹرین ساڑھے 8 بجے پشاور سے کراچی کیلئے روانہ ہوئی جو پشاور سے براستہ راولپنڈی، لاہور، خانیوال، ملتان، بہاولپور، خان پور، لیاقت پور، رحیم یار خان، صادق اباد، ڈہرکی، پنوں عاقل، روہڑی، نواب شاہ، ٹنڈو آدم، حیرد آباد سے ہوتے ہوئے کراچی پہنچے گی۔سیکرٹری و چیئرمین پاکستان ریلویز سید مظہر علی شاہ نے عوام ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین میں مسافروں کو جدید سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہے، جدید ٹرین میں سفر کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کوئٹہ حادثہ سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو سکتے، پاکستان ریلوے قومی یک جہتی کی علامت ہے، ریلوے سروسز کو مزید بہتر کریں گے، ہماری ریلوے سروسز کا پہیہ کبھی نہ رکے گا، ریلوے کی نئی سروسز اور بزنس دونوں مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed