کوہستان سکینڈل’ نجی تعمیراتی کمپنی کے مالک کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان اسکینڈل میں ملوث نجی تعمیراتی کمپنی کے مالک کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج محمد حامد مغل کے سامنے نجی تعمیراتی کمپنی کے مالک خوشحال خان کو پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر حبیب اللہ بیگ اور تفتیشی افسر بھی پیش ہوئے دوران سماعت عداکت کو بتایا کیا کہ نیب اپر کوہستان کی 36 ارب سے زائد مالیاتی سکینڈل کی تحقیقات کررہی ہے ملزم سکینڈل میں ملوث ہے کیونکہ ملزم کے اکانٹ میں ایک سو چھیانوے ملین روپے سے زائد کی غیر قانونی ٹرانزکشنز ہوئی ہیں لہذا ملزم سے تفتیش کی ضرورت ہے ، تفتیشی افسر نے مزید تفتیش کے لیے چودہ روزہ ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے ملزم کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے ملزم سات دن بعد دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed