پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کردیاگیا۔درخواست ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ نے دائر کی ہے جس میں حکومت پاکستان اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ حکومت کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 200 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا حکم دیا جائے،حکومت کو حکم دیا جائے کہ پیٹرولیم مصنوعات ایران سے خریدی جائیں۔درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ عدالت خلیجی ممالک سے رعایتی داموں پر پیٹرولیم مصنوعات لینے کی کوشش کا حکم دے، غریب ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت چار سو روپے تک پہنچنا ظلم ہے،جنگ، آبنائے ہرمز کی صورتحال اور آئی ایم ایف کے نام پر قیمتیں بڑھانے کا بہانہ بنایا جا رہا ہے ۔ درخواست میں کہاگیاہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عام آدمی کی زندگی تباہ کر رہا ہے،پیٹرولیم کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ آئین کے آرٹیکل 3، 9 اور 14 کی خلاف ورزی ہے۔







