بنوں میں پولیس کی گاڑی پر حملہ، ایک اہلکار شہید،شہری زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ منڈان کی حدود چوکی فتح خیل پولیس کی گاڑی پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار رضا علی شاہ شہید ہوگئے جبکہ شہری زخمی ہوا، علاقے کو گھیرے میں لے کر کومبنگ آپریشن شروع کردیا گیا۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردی واقعات کی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق 14 اضلاع میں دہشتگردی کے 475 مقدمات درج کئے گئے۔ کارروائیوں کے دوران 85 دہشتگرد مارے گئے۔رپورٹ کے مطابق دہشتگردی واقعات میں پولیس کے 71 اہلکارشہید، 68 زخمی ہوئے، دہشتگردی واقعات میں نامزد 1235 افراد کے ناموں کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق بنوں میں دہشتگردی کے سب سے زیادہ 92 واقعات رپورٹ ہوئے، شمالی وزیرستان 88 اور ڈی آئی خان میں 65 واقعات رپورٹ کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed