لبنان میں12لاکھ شہری جنگ کے باعث شدید فاقوں کا شکار

اقوامِ متحدہ کی حمایت یافتہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تازہ جنگ کی وجہ سے لبنان میں 1.2 ملین سے زیادہ افراد کو شدید بھوک کا سامنا کرنے کا خدشہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان اعداد و شمار کا اعلان اقوامِ متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت، عالمی غذائی پروگرام اور لبنان کی وزارتِ زراعت کے مشترکہ بیان میں کیا گیا۔ان اداروں نے کہاکہ تقریبا 1.24ملین افراد،تجزیہ کردہ آبادی کے تقریبا ایک چوتھائی کو بحرانی سطح پر یا اپریل اور اگست 2026 کے درمیان اس سے بھی بدتر غذائی عدم تحفظ کا سامنا کرنا ہو گا۔اداروں نے انٹیگریٹڈ فوڈ سکیورٹی فیز کلاسیفیکیشن (آئی پی سی)کے تجزیے کا حوالہ دیا جو بھوک اور غذائی قلت پر نظر رکھنے والا اقوامِ متحدہ کا حمایت یافتہ گروپ ہے۔بیان میں کہا گیاکہ یہ مارچ میں جنگ شروع ہونے سے پہلے سے ایک نمایاں خرابی کی نشاندہی کرتا ہے جب ایک اندازے کے مطابق 874,000 لوگ -آبادی کا تقریبا 17 فیصد – شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا کر رہے تھے۔حالات کی اس خرابی کی وجہ تنازعات، نقلِ مکانی اور معاشی دبا ئوہے۔ پائیدار اور بروقت انسانی ہمدردی اور ذریعہ معاش کی مدد فراہم کیے بغیر شدید غذائی عدم تحفظ کے مزید گہرے ہونے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed