کینیڈا کی یونیورسٹی کا انوکھا جشن، ڈائنوسار کے لباس میں عالمی ریکارڈ قائم

کینیڈا میں قائم یونیورسٹی آف کیلگری نے اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک منفرد اور دلچسپ انداز میں جشن مناتے ہوئے گینیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کرا لیا۔یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں 682 افراد نے ڈائنوسار کے لباس پہن کر شرکت کی اور اس طرح ایک ہی مقام پر ڈائنوسار کے لباس میں ملبوس افراد کے سب سے بڑے اجتماع کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔یہ رنگا رنگ تقریب یونیورسٹی کی ٹیلر فیملی ڈیجیٹل لائبریری کے باہر منعقد ہوئی، جہاں طلبہ، اساتذہ اور دیگر افراد نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا، واضح رہے کہ یونیورسٹی کی سپورٹس ٹیمیں ڈائنوز کے نام سے جانی جاتی ہیں، جس کے باعث اس تھیم کا انتخاب کیا گیا۔ریکارڈ کی تصدیق موقع پر موجود گینیز ورلڈ ریکارڈز کے اہلکار نے کی۔اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکا کے کوکس سائنس سینٹر اینڈ ایکویریم کے پاس تھا، جہاں 468 افراد نے ڈائنوسار کے لباس میں جمع ہو کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed