ڈاکٹر غلام رسول کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

پاکستان کے معروف آرتھوڈونٹسٹ اور ماہرِ تعلیم ڈاکٹر غلام رسول کو طب کے شعبے کے لیے گراں قدر خدمات پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 2026 سے نوازا گیا ہے،جوپاکستان میں ڈینٹل تعلیم، تحقیق اور ادارہ جاتی خدمات میں ان کی نمایاں کارکردگی کا اعتراف ہے۔ڈاکٹر غلام رسول اس وقت رحمان کالج اف ڈینٹسٹری کے پرنسپل ہیں اور انہیں طب کے شعبے میں 35 سال سے زائد تدریسی، تحقیقی اور کلینیکل تجربہ حاصل ہے۔ وہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل بورڈ کے اکیڈمک بورڈ کے رکن پاکستان کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز میں فیکلٹی آف آرتھوڈونٹس کے ڈین بھی ہیں۔انہوں نے ڈینٹل تعلیم میں اہم اصلاحات متعارف کروائیں، نصاب کی بہتری میں کردار ادا کیا اور 70 سے زائد تحقیقی مضامین تحریر کیے۔ وہ جرنل آف رحمان کالج آف ڈینٹسٹری کے چیف ایڈیٹر بھی ہیں۔ڈاکٹر غلام رسول رواں سال صحت اور آرتھوڈونٹس کے موضوع پر دو بین الاقوامی کانفرنسز کے انعقاد کی بھی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جس سے پاکستان کی عالمی سطح پر علمی شناخت مزید مضبوط ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed