تھانہ تہکال کی حدود میں ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں باپ بیٹی جاں بحق جبکہ اس کی بیوی، بیٹا اور بیٹی اوردوسری موٹرسائیکل پر سوار ڈیلوری بوائے بھی زخمی ہوگیا۔تھانہ تہکال پولیس کے مطابق اظہار علی ولد حضرت شیر ساکن کانیزہ نے بتایاکہ اس کا بھائی سبحان اللہ بیوی وبچوںکے ہمراہ موٹرسائیکل پرجارہاتھا ،چڑیاگھر روڈ نزد پی سی ایس آئی آرلیبارٹری تیزرفتار گاڑی میں سوار شخص نے مبینہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی اور ڈیلوری رائیڈر کی موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماردی جس سے وہ موٹرسائیکلوں سے گرپڑے، مجروحین کو طبی امداد کیلئے راہگیروںنے خیبرٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا تاہم اس کا بھائی سبحان اللہ اور 1سالہ بھتیجی عظمی دم توڑ گئے جبکہ زوجہ سبحان اللہ،اس کی 6سالہ بھتیجی ایشال،5سالہ بھتیجا عرشمان اورڈیلیوری بوائے منظور حسین سکنہ پلوسئی زخمی ہیں۔ مدعی نے دعویداری کی کہ گاڑی ارباب حیات ساکن لنڈی ارباب چلارہا تھاجسے پولیس نے گرفتار کرکے اسکے خلاف 279,337G,320,427کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔







