سست رفتار بیٹنگ، رضوان کو میچ کے دوران باہر بلا لیا گیا

آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں اس وقت انوکھا واقعہ پیش آیا جب قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان کو سست بیٹنگ کی وجہ سے زبردستی ریٹائر کر کے باہر بلا لیا گیا۔میلبرن رینیگیڈز کی نمائندگی کرنے والے محمد رضوان نے 23 گیندوں پر صرف 26 رنز اسکور کئے تھے، اس دوران انہوں نے 9 گیندوں پر کوئی رن نہیں اسکور کیا۔ان کی اننگز میں دو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، جبکہ ان کا اسٹرائک ریٹ محض 113رنز کا تھا۔اس موقع پر رینیگیڈز کے کپتان نے انہیں اشارہ کرتے ہوئے فوری گراونڈ سے باہر آنے کا کہا اور ان کی جگہ دوسرے بیٹر کو بھیج دیا۔سوشل میڈیا پر صارفین نے اس واقعہ پر رضوان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ رضوان کو فورا ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے۔کمنٹری پینل میں موجود سابق آسٹریلوی کرکٹر نے رینیگیڈز کے کپتان کے فیصلے کا ساتھ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں دو اوورز پہلے ہی ایسا کر لینا چاہیے تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed