خیبرپختونخوا حکومت نے ضم قبائلی اضلاع میں سولر منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سات اضلاع میں شروع ہونے والا مفت سولر منصوبہ خیبر،کرم،باجوڑ،اورکزئی،مہمند،شمالی اور جنوبی وزیر ستان میں شروع ہوگا۔پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے ہوم ورک مکمل کرلیا۔منصوبے کے تحت ایک لاکھ بیس ہزار افراد کو مفت سولر پینلز دییجائیں گے،دوکلو واٹ سولرسسٹم میں تین سولرپینلز، ایک انورٹر اور دیگر سامان شامل ہوگا، منصوبے پر کل 13 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے، آبادی کے تناسب سے ہرضلع کا کوٹہ مقرر کیا جائے گا۔







