خیبرپختونخوا پولیس کے 20 ڈی ایس پیز کی ایس پی کے عہدے پر ترقی

صوبائی حکومت نے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں صوبے میں تعینات 20ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدے پر ترقی کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا ۔ جس کا اطلاق فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈکا ایک اجلاس گزشتہ دنوں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی زیر صدارت رواں ماہ کی 19تاریخ کو سنٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقد ہوا تھا۔اجلاس میں بورڈ کے تمام ممبران نے شرکت کی تھی۔اجلاس میں صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات ڈی ایس پیز کی ایس پی کے عہدے پر ترقی دیئے جانے کے کیسز کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ بورڈ کے شرکاء نے طویل غور و خوض کے بعد صوبے میں تعینات20ڈی ایس پیز کی ایس پی کے عہدے پر ترقی کی سفارشات مرتب کر کے منظوری کے لئے صوبائی حکومت کو بجھوائیں۔جس کی باقاعدہ منظوری وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورسے لی جاکر ایڈیشنل چیف سکرٹری ہوم عابد مجید نے افسران کی ترقی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ۔ قائم مقام آئی جی پی خیبرپختونخوا محمد علی بابا خیل نے ترقیاب افسران کو مبارک باد دی اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے صوبے میں مختلف پوسٹوں پر تعینا تی کے دوران اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنے مسائل ومشکلات دور کرنے کے حوالے سے پولیس افسران سے بڑی توقعات وابستہ کررکھی ہیں اور امید ظاہر کی کہ نئے ترقیاب افسران اپنی اعلیٰ ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اپنے فرائض مزید ذمہ داری اور دیانت داری سے انجام دینگے اور حکومت اور عوام کے وابستہ توقعات پر پورا اُترینگے ۔ڈی ایس پیز رینک سے ایس پی رینک پر ترقی پانے والوں میں زاہد الرحمان ،مجیب الرحمان ،مصطفی کمال پاشا ،عظمت علی خان ،شبیر حسین شاہ ،شہزادی نوشاد ،روضیہ الطاف ،شازیہ شاہد ،مظہر جہان ،شکیل احمد ،ارباب شفیع اللہ ،رفیع اللہ ،محمد عتیق شاہ،محمد الیاس ،عالم زیب ،فرمان اللہ ،ظفر احمد ،کمال حسین ،اسحاق گل اور ابراہیم اللہ شامل ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed