ضلع نوشہرہ کے علاقے امان کوٹ کے رہائشی جلال۔ سکندر اور مدثر ولد محمد شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے بھائی مقدر کو راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد پولیس نے حراست میں لینے کے بعد دورانِ تشدد قتل کر دیا۔انہں نے الزام لگاتے ہوے کہا کہ پیر کے روز پہلے ہمارے بھائی سکندر کو گرفتار کیا گیا، بعد ازاں جب چھوٹا بھائی مقدر متعلقہ تھانے پہنچا تو پولیس نے اسے بھی گرفتار کر لیا اور دفعہ 302 کا الزام عائد کر دیا۔ سکندر کے مطابق پولیس نے یم سے دس لاکھ روپے نذزانہ دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ پولیس پوری رات مقدر پر وحشیانہ تشدد کرتی رہی، حتی کہ صبح تقریبا 5 بجے اس کی حالت نازک ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ مقدر کے جسم پر تشدد کے نمایاں نشانات موجود تھے، خاص طور پر سر کے پچھلے حصے پر زخم تھا جو کسی ڈنڈے یا بندوق کے بٹ سے مارنے کے باعث لگتا تھا۔ تدفین تک اس کے سر سے خون جاری رہا۔ متوفی نے پسماندگان میں بیوہ، بیٹا اور دو بیٹیاں چھوڑ ی ہیں۔ ورثا نے وزیراعلی پنجاب مریم۔نواز۔ ایس ایس پی راولپنڈی و دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی اعلی سطح پر شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات۔ مقدر کا پوسٹ مارٹم ایس ایس پی کی نگرانی میں دوبارہ کرایا جائے جبکہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لا کر انصاف کے تقاضے پورے کے جایں۔ مقدر کے ورثا کے مطابق اگر مقدر کسی مقدمے میں مطلوب تھا تو پولیس نے اسے پہلے کیوں گرفتار نہیں کیا جب وہ تھانے اپنے بھای کے پیچھے گیا تو اسے بھی گرفتار کر کے 302 میں ملوث کر کے مار دیا گیا۔ ورثا نے کہا کہ ہمیں وزیراعلی پنجاب۔ ایس ایس پی راولپنڈی سے انصاف کی بھرپور امید ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ کسی بے گناہ شہری کو پولیس تشدد کا نشانہ نہ بنایا جائے۔







