تخت بھائی میں سالے نے جوانسال بہنوئی کو قتل کر دیا

گورنمنٹ ہائی سکول پبلک پارک تخت بھائی جماعت نہم کے 14 سالہ طالب علم عابد ولد احمد شاہ نے چند گھنٹے قبل اپنی بہن کے ساتھ رشتہ طے کرنے والے بہنوئی ٹیلر ماسٹر 24 سالہ شہزاد ولد لیاقت علی کو چھری وار کر موت کے گھاٹ اتار دیا ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال تخت بھائی منتقل کر دیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ پولیس اسٹیشن ساڑوشاہ شاہ کے ایس ایچ او شفیق احمد خان نے فوری طور پر کارروائی کرکے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ساڑوشاہ شاہ پولیس نے مقتول کے بھائی محمد نظام ولد لیاقت علی سکنہ بسم اللہ کالونی کی رپورٹ پر ملزم عابد اور ان کے بھائی آصف پسران احمد شاہ ساکنان بسم اللہ کالونی کے خلاف دفعہ 302/34 کے تحت مقدمہ درج کر کے کیس کی مزید تفتیش شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed