وزیراعلی کے فوکل پرسن برائے طلبہ امور کے عہدے پر کی گئی نامزدگی منسوخ کردی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی سیکرٹریٹ نے طلبہ امور کے فوکل پرسن کے عہدے پر کی گئی اہم نامزدگی فوری طور پر منسوخ کر دی ہے۔11 جولائی 2025 کو جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسحاق محمد مروت کو صوبے بھر میں طلبہ امور کے لیے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا فوکل پرسن نامزد کیا گیا تھا ۔وزیراعلی سیکرٹریٹ کے مطابق اب اشفاق مروت کی نامزدگی فوری طوپر منسوخ کردی گئی ہے ۔







