اداکارہ حمیرا اصغر کے بھائی اور بہنوئی میت وصولی کیلئے پہنچ گئے

اداکارہ حمیرا اصغر کے لواحقین لاش وصول کرنے کیلئے رضامند ہوگئے، میت لینے کے لیے بھائی اور بہنوئی کراچی پہنچ گئے۔اداکارہ حمیرہ اصغر کی لاش وصول کے لیے ان کے اہل خانہ نے رضامندی ظاہر کردی، میت وصولی کے لیے بھائی اور بہنوئی کراچی پہنچ گئے اور ایس ایس پی ساتھ سمیت دیگر پولیس افسران سے ملاقات کی۔پولیس کی جانب سے لیٹر ملنے کے بعد اہل خانہ حمیرا کی لاش وصول کریں گے۔قبل ازیں اس سے قبل اداکارہ حمیرا اصغر کے والد نے ان کی لاش وصول کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ان کے بہنوئی نے پولیس سے لاش وصول کرنے کیلئے رابطہ کیا تھا۔پولیس نے لاش انہیں دینے سے انکار کردیا تھا اور کہا تھا کہ حمیرا اصغر کی میت ان کے خونی رشتے دار کو ہی دی جائے گی۔اداکارہ کی تدفین کب اور کہاں ہوگی اس کا فیصلہ اہل خانہ کریں گے۔یاد رہے کہ حمیرا اصغر کی اب سے دو روز قبل کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 کے فلیٹ سے لاش برآمد ہوئی تھی۔ اداکارہ کی لاش قریب 6 سے 8 ماہ پرانی ہے جبکہ اداکارہ کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں محفوظ کرلی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed