پٹرولیم مصنوعات کی قلت بارے افواہوں کی تردید

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں اور سپلائی کا نظام بلا تعطل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایران اسرائیل کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ وزیر مملکت بلال اظہر کا کہنا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں اپنے لازمی ذخائر کی سطح کو یقینی بنائیں، تاکہ کسی ممکنہ بحران سے بچا جا سکے۔ انہوں نے عوام کو یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کی ضرورت نہیں، کیونکہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں اور سپلائی بھی مسلسل جاری ہے۔ بلال اظہر کیانی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم، وزارتِ پیٹرولیم اور وزارتِ خزانہ پٹرولیم کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں اور کسی بھی غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ وزیر مملکت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور حکومتی ترجمانوں کی جانب سے جاری ہونے والے سرکاری اعلامیوں پر اعتماد کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed