شعیب جمیل
ملگری وکیلان ضلع مہمند کے سابق صدر اور مہمند بار ایسوسی ایشن کے نائب صدرحبیب اللہ مہمند ایڈووکیٹ نے انصاف لائرزفورم میں شمولیت اختیار کرلی جبکہ انصاف لائرزفورم کے سینئررہنماء علی زمان ایڈووکیٹ نے انکو پارٹی مفلر پہنا کر پارٹی میں خوش آمدید کہااور قرار دیاکہ حبیب اللہ مہمند ایڈووکیٹ کی شمولیت سے آئی ایل ایف ضم اضلاع بلخصوص ضلع مہمند میں مزید مستحکم ہوجائے گی۔ اس موقع پر حبیب اللہ مہمندایڈووکیٹ کاکہناتھاکہ موجود ملکی سیاسی صورت حال میں پاکستان تحریک انصاف کی ذیلی وکلاء تنظیم انصاف لائرزفورم ہی آئین اور قانونی کی بالادستی کیلئے عملی طور پر کام کررہی ہے، ان اقدامات سے متاثر ہوکر آئی ایل ایف میں شمولیت اختیار کی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ حق و صداقت کا ساتھ دیا ہے اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ آئی ایل ایف کے پلیٹ فار م سے آئین و قانون کا بول بالا کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے اور آڑے وقت میں تحریک انصاف کے وکلاء اور کارکنوںکا ساتھ دیں گے ۔







