حیات آباد سے اغواء دوبھائیوں کی ایف آئی اندراج کا حکم

شعیب جمیل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طلاء محمدنے حیات آباد سے دو تاجر بھائیوں کے اغواء میں ملوث ملزمان کے خلاف دائر 22اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس کو ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جار ی کردیئے ۔ تفصیلات کے مطابق درخواست گزار خالق یار نے عدالت میں 22اے کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایاکہ فریقین ارسلان اور اسکے والد راز محمد نے عمر خطاب اور عبد الوارث کو اغوا کیا ہے لیکن متعلقہ پولیس اغوا کا مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے جبکہ واقعے کے سی سی ٹی فوٹیجز بھی موجود جس میں دونوں کو ایک کالی ویگو میں ڈال کر اغوا کیا جا رہا ہے مغوی افراد کے رشتہ داروں نے مقدمہ درج کرنے کے لیے پوری کوشش کی لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی لہذا عدالت متعلقہ پولیس سٹیشن کو دونوں فریقین پر مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کریں،جس کے بعد عدالت نے متعلقہ پولیس سے اس حوالے سے جواب طلب کرلیا، گزشتہ روز جب کیس کی سماعت دوربارہ شروع ہوئی عدالت نے 22اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایس ایچ او حیات آباد کو کیس میں نامزد ملزمان ارسلان اور راز محمدسمیت دیگر نامعلوم افراد کے خلا ف ایف آئی آر کے انداراحکامات جاری کردیئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed