شعیب جمیل
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ماڈل کورٹ ضلع نوشہرہ فیاض احمد نے نوشہرہ کے مشہور مقدمہ قتل جس میں ایک ہی خاندان کے سات افراد کو درجہ چہارم کی ٹیوب ویل کی نوکر پر قتل اور دو افراد کو شدید زخمی کیا گیا تھا کا فیصلہ سنا دیا مقدمہ میں بارہ ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا جس میں چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا چاروں ملزمان کو سات بار پھانسی اور مجموعی طور پیتیس لاکھ روپے جرمانہ عدم ادئیگی کی صورت میں ملزمان کی جائیداد نیلام کرنے اور مقتول خاندان کو رقم ہر صورت میں ادا کرنا ہوں گی جبکہ دو افراد کو زخمی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سا ت سا ت سال قید اور مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی جرمانہ عدم ادا کرنے کی صورت میں چھ ماہ مزید قید بھگتنی ہوں گی ملزمان کو اپیل کا حق دے دیا تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے شیخی میں 18اپریل 2021کو خون کی ہولی کھیلی گئی تھی اور دو بھائیوں کے مابین ٹیوب ویل کی ملازمت پر جھگڑا پیدا ہوا تھا جو خون ریزی کی شکل اختیار کر گیا جس میں ملزمان نے سگے بھائی کے مکان پر حملہ کرکے ایک ہی خاندان کے سات افراد کو قتل اور دو افراد کو زخمی کیا گیا تھا







