ڈاکٹر میاں سعید احمد کی امید ماڈرن ایجوکیشن سکول آمد، یتیم بچوں سے ملاقات

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے پشاور کے علاقے خزانہ میں واقع یتیم اور بے سہارا بچوں کے تعلیمی ادارے "امید ماڈرن ایجوکیشن سکول سسٹم” کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے ادارے میں زیرِ تعلیم بچوں سے خاص ملاقات کی اور ان کی دلجوئی کی۔

ملاقات کے دوران بچوں نے سی سی پی او پشاور کو اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ کتابچے اور تحائف پیش کیے۔ ڈاکٹر میاں سعید احمد نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا، ان میں تحائف تقسیم کیے اور ان کی ہمت افزائی کی۔

سی سی پی او پشاور نے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے اور ان کی بہتری و نشوونما کے لیے ادارے کی کاوشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان بچوں کے بہترین مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے معاشرتی اور اجتماعی سطح پر کاوشیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed