پیپلز پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری رہے گا آئندہ حکومت ہم بنائیں گے، محمد علی شاہ باچا

مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماء اور شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے رابطے میں ہیں، صدر پی پی پی خیبر پختونخوا
پیپلز پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ شروع رہے گا آئندہ حکومت ہم بنائیں گے متعدد سینئر سیاستدانوں کی اپنی جماعت میں شمولیت کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا میں اپنی صفوں کو مضبوط کرتی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا کے صدر وزیر مملکت محمد علی شاہ باچا نے مختلف عہدیداروں سنیئر رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ بدستور جاری رہیگا عوام انتخابی سال کے دوران خیبرپختونخوا کے تیزی سے بدلتے ہوئے منظر نامے کی علامات کے طور پر دیکھ رہے ہیں، دیگر سیاسی پارٹیوں سے عوام بے زار نظر آرہے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کو امیدبھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ پی پی پی واحد سیاسی جماعت ہے جو قدم قدم پر عوام کی نمائندگی اور ترجمانی کررہی ہے جواقتدارمیں ہو یا اقتدارسے باہر مگر عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھتی ہے،انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل ومشکلات اورمحرومیوں کاخاتمہ کرنا ہمارے منشورمیں شامل ہے جسے عملی جامہ پہنایاجارہاہے۔ محمد علی شاہ باچا کا کہنا تھا کہ پاکستان  پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا میں مختلف سیاسی رہنماؤں و شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماء اور شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے رابطے میں ہیں، باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا۔ محمد علی شاہ باچا کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر سے  قد آور سیاسی شخصیات نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے، خیبر پختونخوا کی قد آور سیاسی  شخصیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت مہر  تصدیق ہے کہ  پیپلزپارٹی کے نعرے کھوکھلے نہیں ہوتے۔ چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جلد مزید بڑی خوشخبریاں ملیں گی پارٹی قیادت اور پوری پارٹی معزز شخصیات  کے  فیصلے کی قدر کرتے ہوئے خوش آمدید کہتی ہے ملک بھر سے بڑی تعداد میں مزید کئی سیاسی شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لئے تیار ہیں۔ ملک کو معاشی گرداب  سے صرف اور صرف  پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے  وفاق کی جماعت پیپلز پارٹی ملک کے ہر علاقے کی بلاتفریق و بلا امتیاز خدمت پر یقین رکھتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed