رپورٹ : شعیب جمیل
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس روح الامین اور جسٹس محمد ابرہیم خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے صوبائی حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ بورڈ کے 550 سے زائد ملازمین کو مستقل کرنے سے متعلق قانون پاس کرنے کے باوجود ان کی مستقلی کی تقرر نامہ جاری نہ کرنے پر صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا ۔فاضل بنچ نے جہانزیب محسود ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر بشیر حسین سمیت 550 درخواست گزاروں کی رٹ کی سماعت کی دوران سماعت ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل پشاور ٹرانسپورٹ بورڈ میں مختلف سکیلوں میں مختلف مواقعوں پر کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی ہوئے بعد میں صوبائی حکومت نے مختلف محکموں کے ملازمین کو مستقل کرنے کے ایکٹ پاس کیا اور اس پر باقاعدہ گورنر نے بھی دستخط کئے جس سے بہت سے محکموں کے ملازمین کی مستقلی کا اعلامیہ پہلے ہی جاری ہوچکا ہے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ تعلیم نے این ٹی ایس اور دیگر اساتذہ کو بھی مستقل کردیا گیا ہے صرف ٹرانسپورٹ بورڈ کے ملازمین کی مستقلی نہیں کی جا رہی اوربیورو کریسی کا موقف ہے کہ اس ضمن میں ان سے رائے نہیں لی گئی انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ائین کے تحت اگر کوئی قانون سازی ہو اور اس ضمن میں بیورو کریسی سے اس قانون سے پہلے مشاورت نہیں کی گئی ہو اور انہوں نے اعتراض بھی نہیں اٹھایا ہو تو بعد میں اس پر اعتراض اٹھایا نہیں کیا جا سکتا بعد ازاں عدالت نے صوبائی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی ۔







