نیپرا نے اہل کراچی پر بجلی گرادی، 3 اعشاریہ 55 روپے یونٹ مہنگا

 

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں پر بجلی گرادی، کیالیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کا ایک یونٹ 3 روپے 55 پیسے مہنگا کردیا۔نیپرا نے کیالیکٹرک کی درخواست پر کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کردی ہے۔نیپرا نے بجلی جنوری سے مارچ 2022 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگی کی اور فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا گیا۔نیپرا اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا اور اس کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed