وفاقی کابینہ کی سری لنکن فیکٹری منیجر کے قتل کے واقعےکی شدید الفاظ میں مذمت

وفاقی کابینہ اجلاس میں سیالکوٹ میں متشدد ہجوم کے ہاتھوں سری لنکن فیکٹری منیجر کے قتل کے واقعے پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں پریانتھا کمارا کے ہجوم کے ہاتھوں قتل کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔اجلاس میں سیالکوٹ واقعے پر بریفنگ بھی دی گئی، جس پر کابینہ ارکان نے کہا کہ ایسے واقعات ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ واقعے میں سری لنکن منیجر کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed