خیبر پختونخوا میں پلیسر گولڈ مائننگ کی نگرانی کیلئے ٹاسک فورس قائم

 

خیبر پختونخوا: صوبائی حکومت نے پلیسر گولڈ مائننگ سے متعلق معاملات کی نگرانی اور کان کنی کے نظام کو منظم کرنے کے لیے ٹاسک فورس قائم کردی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور ٹاسک فورس کے چیئرمین ہوں گے، جبکہ محکمہ معدنیات، محکمہ قانون اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے بھی اس کا حصہ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ٹاسک فورس پلیسر گولڈ مائننگ کے موجودہ قانونی ڈھانچے کا جائزہ لے گی اور خیبر پختونخوا کے لیے علیحدہ قانون کا مسودہ بھی تیار کرے گی۔

ٹاسک فورس کی ذمہ داریوں میں غیر قانونی کان کنی کی روک تھام اور مجاز کان کنی کے علاقوں کے تحفظ کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کرنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ سونے کی کان کنی سے منسلک افراد اور استعمال ہونے والی مشینری کی رجسٹریشن اور تصدیق بھی کی جائے گی۔

ٹاسک فورس سونے کی پیداوار اور نقل و حرکت کی ڈیجیٹل نگرانی کے نظام کی تجویز بھی پیش کرے گی، جبکہ سونے کی ترسیل، ذخیرہ کرنے، خرید و فروخت اور اس سے حاصل ہونے والی آمدن کے لیے شفاف طریقہ کار وضع کرنے کی سفارشات مرتب کرے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سونے کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام بھی ٹاسک فورس کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed