علامہ اقبال ایکسپریس کے پاور پلانٹ سے دو کتے برآمد

 

لاہور: پاکستان ریلویز پولیس اسپیشل برانچ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے علامہ اقبال ایکسپریس کے پاور پلانٹ سے بغیر بکنگ منتقل کیے جانے والے دو کتے برآمد کرلیے۔

ریلویز پولیس نے علامہ اقبال ایکسپریس (9-UP) کی رائیونڈ اسٹیشن پر تلاشی لی تو پاور پلانٹ میں چھپائے گئے دو اعلیٰ نسل کے کتے ملے۔

اطلاعات کے مطابق ٹرین کا پلانٹ آپریٹر مبینہ طور پر 5 ہزار روپے کے عوض یہ دونوں کتے کراچی سے بغیر بکنگ لاہور منتقل کررہا تھا۔ کتوں کو کوٹ لکھپت اسٹیشن پر ایک شخص کے حوالے کیا جانا تھا۔

ریلویز پولیس نے واقعے پر ٹرین کے پلانٹ آپریٹر محمد خان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

پولیس کے مطابق کتوں کی بکنگ کے چارجز کی مد میں 7 ہزار 690 روپے جرمانہ وصول کرکے ریلوے ریونیو میں جمع کرایا گیا۔

ریلویز پولیس رائیونڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بغیر بکنگ جانوروں کی منتقلی کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ریلوے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed