لاہور: جماعت اسلامی نے لاہور میں 29 نومبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں منعقد ہونے والا جلسہ ایک ہفتے کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق جلسہ اب 6 دسمبر کو منعقد ہوگا۔
ترجمان نے بتایا کہ بابا گرو نانک جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سکھ یاتری لاہور پہنچ رہے ہیں، جن کی مینار پاکستان آمد اور سیکیورٹی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے جلسے کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے 29 نومبر کو ہونے والا جلسہ ایک ہفتے کے لیے آگے بڑھا دیا گیا ہے۔







