راولپنڈی میں ایک کروڑ بھتہ مانگنے والا مرکزی ملزم گرفتار

راولپنڈی: ویسٹریج پولیس نے شہری سے ایک کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے کے الزام میں مرکزی ملزم کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ اس کے دو ساتھی جواد اور فواد بھی پولیس کی حراست میں ہیں۔ دونوں ساتھی پولیس سے مزاحمت اور منشیات کے مقدمات میں گرفتار کیے گئے ہیں۔

مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ان سے ایک کروڑ روپے بھتہ طلب کیا اور رقم نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اقدام قتل، ضرر، سنگین دھمکیوں اور اسلحے کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ، سزا یافتہ اور مطلوب ہیں۔ واقعے میں ملوث دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed