اسرائیلی فوج میں خودکشی کے واقعات 16 سال کی بلند ترین سطح پر

**(ویب ڈیسک)** اسرائیلی فوج میں خودکشی کے واقعات کی تعداد 16 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جہاں رواں برس اب تک 23 حاضر سروس فوجیوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والے 23 فوجیوں میں سے 17 غزہ جنگ میں حصہ لے چکے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2023 میں غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی فوجیوں میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں 21 جبکہ 2025 میں 22 حاضر سروس اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کی، اس کے برعکس غزہ جنگ سے قبل اسرائیلی فوج میں خودکشی کرنے والے اہلکاروں کی سالانہ اوسط تعداد 12 تھی۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال خودکشی کے 23 واقعات سامنے آنے کے بعد یہ تعداد گزشتہ 16 برس کے دوران بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed