چونیاں: فصل میں داخل ہونے پر بھینس کی ٹانگیں کاٹ دی گئیں

پنجاب کے شہر چونیاں میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں مبینہ طور پر فصل میں داخل ہونے پر بااثر افراد نے بے زبان بھینس کی ٹانگیں کاٹ دیں۔

تفصیلات کے مطابق چونیاں کے علاقے کوٹ گاما میں راستے سے گزرتے ہوئے ایک بھینس مبینہ طور پر محمد خوشی نامی شخص کی فصل میں گھس گئی۔ بھینس کے مالک محمد طارق نے الزام عائد کیا ہے کہ اس بات پر بااثر ملزمان نے طیش میں آکر جانور کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی ٹانگیں کاٹ دیں۔

اس افسوسناک واقعے کے بعد مقامی آبادی میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام اور ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملوث ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed