ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو ہرا دیا

آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی کے سپر 6 مرحلے میں پاکستان ویمنز ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو 9 وکٹوں سے زیر کر لیا۔

میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز اسکور کیے۔ اسکاٹش کپتان کیتھرین 53 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہیں، جبکہ پاکستان کی جانب سے بولنگ کرتے ہوئے ام ہانی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں 125 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز نے پراعتماد آغاز کیا اور مطلوبہ اسکور 17 گیندیں قبل ہی باآسانی حاصل کر لیا۔ کپتان منیبہ علی 59 اور گل فیروزہ 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed