وزیراعظم شہباز شریف رواں ماہ کی 30 تاریخ سے روس اور ایران کے اہم سرکاری دوروں کا آغاز کریں گے۔
روزنامہ جنگ اور دی نیوز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم سب سے پہلے روس پہنچیں گے جہاں تین روزہ قیام کے بعد وہ ایران کے لیے روانہ ہوں گے۔
اس دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو آئندہ برس پاکستان میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے باضابطہ دعوت نامہ پیش کریں گے، جو روسی صدر کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔







