شہباز اور نواز شریف سے آزاد کشمیر کی قیادت کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان اور وزیراعظم آزاد کشمیر سید افتخار علی گیلانی نے ملاقات کی، جس میں آزاد کشمیر کے ترقیاتی امور اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات میں مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں ماضی کے دوران وفاقی حکومت کے کردار پر بھی گفتگو ہوئی۔

شرکا نے آزاد کشمیر کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لیے پنجاب حکومت کے فعال کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سید افتخار علی گیلانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور انداز میں عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کے انتخابات کے دوران عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے اور ان پر عمل درآمد یقینی بنانے کے معاملات بھی زیر بحث آئے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی وزرا احسن اقبال، انجینئر امیر مقام، طارق فضل چوہدری اور عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب، رکن آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر سمیت دیگر حکام نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed