خیبر پختونخوا کے سمال انڈسٹریز ڈیویلپمنٹ بورڈکے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 109 واں اجلاس ایس آئی ڈی بی ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈاکٹر محمد ارشاد، گورنر کے مشیر برائے صنعت حرفت و چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ایس آئی ڈی بی نے کی۔اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس آئی ڈی بی کے انتظامی، مالیاتی اور آپریشنل امور سے متعلق مختلف ایجنڈا آئٹمز پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں ادارہ جاتی کارکردگی کو مستحکم کرنے اور پورے خیبر پختونخوا میں چھوٹے پیمانے کی صنعتی ترقی کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔







