قائد جمعیت کیخلاف پروپیگنڈا کرنیوالے خود اپنا راستہ بھول گئے ہیں ‘ الحاج ممتاز خان

جمعیت علماء اسلام سعودی عرب ریاض کے سرکردہ رہنما عطا اللہ مفکر کوہستانی اور الحاج ممتاز خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن امت کا عظیم سرمایہ ہے جنہوں نے علما حق کی طرف سے سیاسی میدان کو کمال بصیرت سے سنبھالا ہے لہذاا انکی کردار کشی کرنا دراصل اسلام دشمنوں کی خدمت و تابعداری ہے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن اس وقت ملت اسلامیہ کی رہنمائی کیلئے ہر اول صف میں کردار ادا کررہے ہیں ، مولانا موصوف کے خلاف پروپیگنڈہ اغیار کی گہری اور ناپاک سازش ہے جنکو ہم یکسر مسترد کرتے ہیں کیونکہ مولانا فضل الرحمن کی زرد پگڑی عوام پاکستان کی عزت ہے جنکی ہم ہر صورت لاج رکھیں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مولانا فضل الرحمن کی کردار کسی بند کی جائے ورنہ مخالفین کو دن میں تارے دیکھا دینگے کیونکہ جمعیت کا ہر کارکن اپنے قائد پر مر مٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed