افغان مہاجرین کے بچوں کو تعلیم دینے والے خیبر پختونخوا کے تقریبا 291 پاکستانی اساتذہ کو ان کی ملازمتوں سے فارغ کر دیئے گئے، متاثرہ اساتذہ کے مطابق ان میں کئی نے 10 سے 35 سال تک تعلیمی خدمات انجام دیں، لیکن ملازمتوں کے خاتمے کے باوجود انہیں تاحال کوئی مناسب مالی معاوضہ، پنشن یا سروس بینیفٹس نہیں دیے گئے۔متاثرہ اساتذہ نے یو این ایچ سی آرکے منصوبے کے تحت افغان بچوں کو تعلیم دی، مہاجرین وطن واپس منتقل کرنے سے مذکورہ اساتذہ فارغ ہونے پر اب ان کے اپنے بچوں کا مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔متاثرہ اساتذہ نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور یو این ایچ سی سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی طویل خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام واجبات، مالی معاوضہ اور سروس بینیفٹس فراہم کیے جائیں۔اساتذہ نے اعلان کیا کہ انصاف اور اپنے جائز حقوق کے حصول تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ان کا مطالبہ ہے کہ طویل عرصے تک قوم کے بچوں کو تعلیم دینے والے اساتذہ کو ان کے جائز مالی حقوق سے محروم نہ رکھا جائے۔







