گوجرانوالہ: تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے سات سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے مقدمے میں نامزد ملزم محمد شعیب کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم پولیس ناکے سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم اسے زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا ہے کہ پرامن اور محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔ انہوں نے جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔







