پشاور: خیبرپختونخوا میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے نے صارفین کی مشکلات بڑھا دی ہیں، جہاں گیس 600 سے 700 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔
ایل پی جی ایسوسی ایشن کے صدر رحمان نے قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے پرانا ٹھیکہ داری نظام ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
صدر رحمان کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹھیکہ داری نظام کے خاتمے سے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس لیں اور اس حوالے سے اقدامات کریں۔







