امریکا کے پولٹری فارمز میں برڈ فلو تیزی سے پھیلنے لگا

امریکا بھر کے پولٹری فارمز میں ایچ فائیو این ون (H5N1) برڈ فلو کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ امریکی محکمہ زراعت کے تاز ترین وفاقی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران 13 لاکھ 20 ہزار سے زائد پرندے اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست الینوائے کی کلنٹن کاؤنٹی ہے، جہاں فارمز میں 9 لاکھ 34 ہزار 600 مرغیوں کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ مینیسوٹا، وسکونسن اور نارتھ ڈکوٹا میں بھی برڈ فلو تیزی سے پھیل رہا ہے۔ سرکاری ٹریکر کے مطابق مینیسوٹا کی روزو کاؤنٹی میں واقع ایک ٹرکی فارم کے 57 ہزار پرندے وائرس کا شکار بنے ہیں، جبکہ نارتھ ڈکوٹا میں 60 ہزار 600 اور وسکونسن کے ایک پولٹری فارم میں 41 ہزار 400 پرندے متاثر ہوئے ہیں۔ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ برڈ فلو کے اس نئے پھیلاؤ سے فوڈ سپلائی اور قیمتوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔ ماضی میں بھی انڈے دینے والی مرغیوں میں بیماری پھیلنے کے بعد بڑی تعداد میں پرندوں کو تلف کیا گیا تھا، جس کے باعث امریکا میں انڈوں کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایچ فائیو این ون وائرس صرف پرندوں تک محدود نہیں رہا، بلکہ فارم ورکرز اور متاثرہ جانوروں سے براہ راست رابطے میں آنے والے بعض افراد کی ہلاکتیں بھی رپورٹ ہو چکی ہیں، جس سے معاملے کی حساسیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed