اسپین میں دو تیز رفتار ٹرینیں ٹکرا گئیں، تیس افراد ہلاک

اسپین میں ایک دلخراش حادثے کے دوران دو تیز رفتار مسافر ٹرینیں باہم ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ متعدد دیگر شدید زخمی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹرین اپنے آگے سے گزرنے والی دوسری ٹرین کے پچھلے حصے سے جا ٹکرائی۔ شدید تصادم کے باعث دونوں ٹرینوں کی دو بوگیاں پٹری سے اتر کر تباہ ہو گئیں۔

حادثے کے فوری بعد ہسپانوی ریلوے آپریٹر نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا اور احتیاطی تدابیر کے طور پر دارالحکومت میڈرڈ سے جنوبی خطے اندلس جانے والے تمام ریل روٹس کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ مقامی انتظامیہ زخمیوں کو قریب ترین ہسپتالوں میں منتقل کر رہی ہے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed