لانگ مارچ ‘ اٹک کے مقام پر کنٹینرز پہنچا دئیے گئے

:ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر اٹک میں پنجاب سے خیبر پختونخوا کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں، تاہم اہم شاہراہوں پر ٹریفک تاحال رواں دواں ہے۔اٹک میں موٹروے ایم ون پر ہارون پل جبکہ جی ٹی روڈ پر دریائے سندھ پل کے مقام پر کنٹینرز بدستور موجود ہیں۔پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی بھاری نفری بھی مختلف مقامات پر تعینات ہے۔ذرائع کے مطابق ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی مزید بڑھا دی گئی ہے، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی اہلکار الرٹ ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کی جانب سے احکامات جاری ہونے کی صورت میں جی ٹی روڈ اور موٹروے پر ٹریفک کی آمدورفت بند کی جا سکتی ہے۔ تاہم فی الحال دونوں اہم راستوں پر ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed