پی ایم ایس نتائج عدالت میں چیلنج ‘انگریزی پرچے پر اعتراض

پشاور ہائیکورٹ میں پی ایم ایس نتائج کے خلاف درخواست دائر کردی گئی، جس میں انگریزی کے پرچے کی جانچ پڑتال غیر جانبدار ماہرین سے کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست شبقدر، چارسدہ سے تعلق رکھنے والی ملائکہ ظفر نے دائر کی ہے، جس میں چیف سیکرٹری، پبلک سروس کمیشن اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزارہ کے مطابق انہوں نے سائیکالوجی میں بی ایس سی کیا ہے اور وہ گولڈ میڈلسٹ ہیں، انہوں نے پی ایم ایس امتحان میں شرکت کی اور تمام پرچوں میں شاندار نمبر حاصل کیے۔درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ انگریزی کے پرچے میں درخواست گزارہ کو صرف 25 نمبر دیے گئے، جس پر انہیں پرچے کی جانچ پڑتال پر اعتراض ہے۔درخواست گزارہ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان کے انگریزی کے پرچے کی دوبارہ جانچ پڑتال غیر جانبدار ماہرین کے ذریعے کرانے کا حکم دیا جائے۔درخواست میں پشاور ہائیکورٹ سے یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کو انگریزی کے پرچے سمیت متعلقہ ریکارڈ محفوظ رکھنے کا حکم دیا جائے۔درخواست گزارہ نے عدالت سے مزید استدعا کی ہے کہ درخواست پر حتمی فیصلے تک پبلک سروس کمیشن کو انٹرویو لینے اور فائنل میرٹ لسٹ جاری کرنے سے روکا جائے۔عدالت کی جانب سے درخواست پر کارروائی اور مابعد اس کا فیصلہ آئندہ عدالتی پیش رفت میں سامنے آنا متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed