”ہرگز ہرگز نہیں” ایرانی صدر کا ایٹم بم سے متعلق سوال کا 3الفاظ میں جواب

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے نیوکلیئر بم سے متعلق سوال کا 3 الفاظ میں جواب دے دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سختی سے تردید کی کہ ایران جوہری بم کا حصول چاہتا ہے، انہوں نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کو بین الاقوامی معائنے کے لیے پیش کرنے پر تیار ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر نے مشرقِ وسطی میں تقریبا 7 ماہ سے جاری جنگ کا ذمے دار امریکا کو ٹھہرایا۔امریکی میڈیا نے خصوصی انٹرویو کے دوران ایرانی صدر سے پوچھا کہ کیا آپ نیوکلیئر بم چاہتے ہیں یا نہیں؟اس پر ایرانی صدر نے 3 الفاظ میں جواب دیا کہ ہرگز ہرگز نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے شہید اور قابلِ احترام سپریم لیڈر نے کئی بار اعلان کیا تھا کہ شرعی حکم کی رو سے یہ عمل غیر مذہبی اور غیر قانونی ہے۔ایرانی صدر نے انٹرویو کے دوران کہا کہ ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہم نے آپ کے صدر کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، جنہوں نے اس معاہدے پر دستخط کیے تھے، وہ معاہدہ طے پا گیا تھا اور اسی کی بنیاد پر ہم آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں اور اب بھی یہی خواہش رکھتے ہیں۔مسعود پزشکیان نے یہ بھی کہا کہ امریکا نے ہم پر حملہ کیا، ہمارے قابلِ احترام سپریم لیڈر، ہمارے سائنسدانوں، ہمارے فوجی کمانڈرز اور حکومتی شخصیات کو شہید کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed